۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
السيد هاشم صفي الدين

حوزہ/سول لائنز علی گڑھ میں یونائیٹڈ اسپرٹ آف رائٹرز اکیڈمی کے دفتر میں حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سول لائنز علی گڑھ میں یونائیٹڈ اسپرٹ آف رائٹرز اکیڈمی کے دفتر میں حجت السلام والمسلمین الحاج سید شباب حیدر صاحب قبلہ کی صدارت میں، غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اکیڈمی کے بانی اور صدر ڈاکٹر شجاعت حسین نے شہید سید ہاشم صفی الدین کی گرانقدر قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ ابن سید عبد الکریم نصر اللہ کے قائم مقام سید صفی الدین کربلا کے پیغام کا عملی ثبوت تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہادت عظیم نعمت ہے، یہ نعمت اسی شخص کے شامل حال ہوتی ہے، جس کی فکر و روح پاک ہوتی ہے، جس کی زندگی مقاومتی اور قلب میں احساس و حرارت کربلا ہوتی ہے۔

ڈاکٹر شجاعت حسین نے کہا کہ شہید سید صفی الدین افق شہادت پر درخشاں ستارہ ہیں، آپ کی فکر اور شہادت مقاومتی گروہوں کے لیے قوت، توانائی، جذبہ اور حوصلہ دیتی رہیں گی۔ عورتوں اور بچوں کی قاتل ظالم اور قابض صیہونی حکومت یہ گمان کر رہی تھی کہ اعلٰی عہدیداروں کی شہادتوں سے مقاومتی گروہوں خاص طور پر حزب اللہ کمزور ہو جائے گی، لیکن ظالم و جابر حکومت نے محسوس کر لیا کہ یہ ان کے لیے وہم کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

اجلاس کے آخر میں حجت الاسلام والمسلمین الحاج سید شباب حیدر صاحب قبلہ نے اللہ تعالٰی سے شہید سید ہاشم صفی الدین کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے اجر جزیل اور صبر جمیل کے لیے دعائیں کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .